جمعه 29/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے، 240 شہید اور زخمی

ہفتہ 2-نومبر-2024

غزہ کی وزارت صحتنے بتایا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی جانب سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میںتین فلسطینی خاندانوں کا قتل عام کیا۔

 

وزارت کی طرف سےجاری کردہ روزانہ کی رپورٹ کے مطابق ان قتل عام کے نتیجے میں درجنوں افراد شہیداور زخمی ہوئے۔

 

 

بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 55 شہری شہید 186 زخمی ہوگئے۔

 

وزارت نے کہا کہان اعداد و شمار میں آج صبح سویرے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں ابونصر خاندان کے قتل عام میں شہید، زخمی اور لاپتہ افراد شامل نہیں ہیں، جس میں 93شہید اور لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

 

وزارت صحت نے بتایاکہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاریاسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 43259 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ101827 افراد مختلف زخمی ہیں۔

 

وزارت صحت کاکہنا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی