غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری جارحیت کےدوران فوٹو جرنلسٹ بلال رجب شہید ہوگئے۔ انہیں وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرفسے وسطی غزہ کی پٹی میں فلسطین اسکوائر کےمغرب میں واقع مشہور فراس مارکیٹ کے قریب شہریوں کے ایک گروپ پر بمباری کے دورانشہید کیا گیا۔
القدس الیووم سیٹلائٹچینل نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ غزہ شہر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صحافی”رجب” کے لیے سوگ کا اعلان کرتا ہے۔ بلال القدس چینل کے ساتھ منسلک تھا۔
اس طرح سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کےآغاز کے بعد سے شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 183 ہو گئی ہے۔
سات اکتوبر 2023ءسے صحافیوں اور شہریوں کو مسلسل اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کہبین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ قابض فوج نے غزہ کی پٹی سے 12 صحافیوںکو اغوا کررکھا ہے۔
غزہ کی پٹی میںسرکاری میڈیا کے دفتر نے چند روز قبل ایک پریس بیان میں فلسطینی صحافیوں کو نشانہبنانے، قتل کرنے اور ان کے جبری اغواء کی شدید مذمت کی تھی۔
انہوں نے عالمی برادری اور دنیا میں صحافتی کام سےوابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قابض دشمن کی جارحیت کوروکیں۔