پنج شنبه 12/دسامبر/2024

ایرانی قومی سلامتی کے وزیر کی حماس کے دفتر میں آمد، السنوار کی تعزیت

ہفتہ 2-نومبر-2024

اسلامی جمہوریہ ایرانکی قومی سلامتی کے وزیر اسماعیل خطیب نے تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےدفتر کے دورے کے دوران جماعت سیاسی بیوروکے سربراہ اور طوفان الاقصیٰ کے قائد یحییٰالسنوار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

 

خطیب نے شہید السنوارکی شہادت کے حوالے سے زور دے کر کہا کہ شہید السنوار انبیاء اور صالحین میں شاملہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم فلسطینکی آزادی تک ان کے ساتھ رہے گی۔

 

وزیر برائے قومیسلامتی نے اس بات پر زور دیا کہ "شہید رہ نماؤں اسماعیل ہنیہ، حسن نصراللہ،صفی الدین اور السنوار کا خون خطے کے لوگوں کے خلاف آزادی اور ناانصافی کے خاتمے کیجنگ کا ایندھن ثابت ہوگا”۔

 

انہوں نے کہا کہ غزہاور لبنان کے عوام کی استقامت یقینی فتح کی خوشخبری ہے۔

 

اس موقعے پر ایرانمیں حماس کےمندوب ڈاکٹرخالد القدومی نے ایرانی وزیر کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئےتہران کی فلسطین کی حمایت کو سراہا۔

 

القدومی نے اسبات پر زور دیا کہ "طوفان الاقصیٰ” جنگ صہیونی دشمن کے لیے ایک سٹریٹجکسیکورٹی دھچکا ہے۔ یہ صہیونی کی یادداشت میں محفوظ رہے گا کیونکہ یہ ریاست اپنیتاریخ میں سب سے بڑی سکیورٹی ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی