سه شنبه 03/دسامبر/2024

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 2897 ہو گئی

ہفتہ 2-نومبر-2024

لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر سے ملک کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میںہلاکتوں کی تعداد 2897 ہوگئی ہے جب کہ 13150 زخمی ہوچکے ہیں۔

 

وزارت صحت نے ہفتےکو جاری ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ 24 سالوں کے دوران لبنان پراسرائیلی جارحیت کےنتیجے میں 30 افراد شہید ہوئے ہیں”۔

 

گذشتہ 23 ستمبرسے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بین الاقوامی انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئےغیرمسبوق جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں لبنان کے بیشتر علاقوں پر کھلی جارحیت کی جارہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی