چهارشنبه 11/دسامبر/2024

غزہ: تل الزعتر میں فلسطینیوں کا ہولناک قتل عام، درجنوں افراد شہید

ہفتہ 2-نومبر-2024

 

شمالی غزہ کی پٹیمیں تل الزعتر کے علاقے میں ایک مکان پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں درجنوںافراد  شہید اور بیسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوجیوں نے تل الزعتر کے علاقے میں ابو خاطر ہال اسٹریٹ پر”شلایل” خاندان کے ایک کثیر منزلہ مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میںدرجنوں افراد شہید ہوگئے۔ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں اور بہتے سےملبے تلے زندہ دبگئے ہیں۔

 

 

خاندانی ذرائع نےبتایا کہ 40 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ زخمیوں کی بڑی تعداد وہاں موجود ہے مگرانہیں ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا  کوئیانتظام  نہیں۔

 

ذرائع کے مطابقبم باری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ اس واقعے سے نمٹنےکے لیے سول ڈیفنس کا عملہ یا طبی خدمات موجود نہیں ہیں۔

 

قابض فوج نے شمالیغزہ کی پٹی میں تل الزعتر کے علاقے میں ابو خاطر صلاح اسٹریٹ پر شلائل خاندان کے ایککثیر المنزلہ مکان پر بمباری کی۔

 

 

شہید ہونے والوںمیں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جن میں پانچ بچے شامل ہیں۔

 

شہداء میں مریمشلایل، اشرف شلایل، صابرین شلایل ،ان کے پانچ بچے، محمود شلائل، ان کی اہلیہ اورسات بچے، ابو رمیز سلامہ، ان کے پوتے اور ان کی بہو، احمد سلامہ، حمدی رمیز سلامہ،ہالا رمیز سلامہ، تمارا رمیز سلامہ، محمد رمیز سلامہ اور چھوٹی بچی میس اسامہ شلایلشامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔

 

 

قبل ازیں قابض اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹیمیں شلائیل اور الغندور خاندانوں کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کر کے دو وحشیانہقتل عام کیے جن میں 170 سے زائد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ْْْْ

مختصر لنک:

کاپی