پنج شنبه 28/نوامبر/2024

بحیرہ احمر میں 202 امریکی اور برطانوجہازوں کو نشانہ بنایا گیا:الحوثی

جمعہ 1-نومبر-2024

یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہ نما عبدالمالک الحوثی نے زور دے کرکہا ہے کہ نشانہ بنائے گئے اسرائیلی،امریکی اوربرطانوی دشمنوں سے منسلک بحری جہازوں کی کل تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔

 

الحوثی نے غزہاور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت کے بارے میں اپنےخطاب میں کہا کہ یمن کے محاذ کی جانب سے سمندروں میں اسرائیلی، امریکی اور برطانویدشمنوں سے منسلک بحری جہازوں کا شکار کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

 

انہوں نے مزیدکہا کہ اس ہفتے کی مخصوص بحری کارروائیوں میں سے ایک بحیرہ عرب کے بہت مشرق میںواقع سوکوترا کے مشرق میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنانا تھا۔

 

انہوں نے دشمن سےمنسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے راستے کو مضبوط بنانے اور بحر ہند اور مشرقیبحیرہ عرب میں ان کے بحری جہازوں سے فرار ہونے والے نئے راستوں کا تعاقب کرنے پرزور دیا۔

 

 

اسی تناظر میں عبالملک الحوثی نے نشاندہی کی کہ قابض فوجنسل کشی کے جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی