عراق میں اسلامیمزاحمت نے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ گولان میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔
اسلامی مزاحمت نےمرکزاطلاعات فلسطین کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین اور لبنان کیحمایت میں اور غاصب فوج کے ہاتھوں قتل عام کے جواب میں دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کوتباہ کرنے کے لیے کارروائیوں کے جاری رکھےگی۔
دوسری جانب اسرائیلیمیڈیا نے اعلان کیا کہ بدھ کے روز ڈرون مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ان میں سے ایک ڈرون عراق سے آیا۔ اس ڈرون نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے”نہاریہ” میں ایک فوجی فیکٹری کو نشانہ بنایا۔
عراق میں اسلامیمزاحمت نے غزہ کی پٹی اور حال ہی میں لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں کے جواب میں کئیمہینوں سے اسرائیلی مقامات پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔