چهارشنبه 04/دسامبر/2024

قابض فوج کی شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال پر بمباری

جمعرات 31-اکتوبر-2024

جمعرات کی صبحقابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیتلاہیہ پراجیکٹ میں کمال عدوان ہسپتال پر بمباری کی جس سے ادویات اور طبی استعمال کیاشیاء کی بڑی مقدار تباہ ہو گئی۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے ہسپتال کی تیسری منزل پر بمباری کی، جس سے عالمی ادارہ صحت کیجانب سے فراہم کی جانے والی ادویات اور طبی استعمال کا سامان تباہ ہوگیا۔

 

صحافی انس الشریفنے تصدیق کی کہ ہسپتال پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں ہسپتال کے متعدد کارکن زخمیہوئے ہیں۔

 

الشریف کے مطابقبم باری میں ڈائیلاسز ڈپارٹمنٹ کے ڈی سیلینیشن اسٹیشن، انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹاور کمال عدوان ہسپتال کے اندر موجود پانی کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

فلسطینی وزارتصحت نے کچھ دیر قبل شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان ہسپتال پر قابض فوج کے پے درپےحملے کی مذمت کرتے ہوئےبتایا تھا کہ تیسری منزل کو نشانہ بنایا، جس میں باقی ادویاتاور طبی استعمال کی اشیاء موجود تھیں۔ اس بمباری میں طبی سامان اور ادویات کیبھاری مقدار تباہ ہوگئی۔

 

وزارت صحت نےتمام بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہسپتالوں اور طبی عملےکو قابض فوج کے ظلم اور غزہ کی پٹی میں صحت کے اداروں اور عملے کے خلاف ہونے والےجرائم سے بچائیں۔

مختصر لنک:

کاپی