جمعه 13/دسامبر/2024

غزہ پرقابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 102 شہری شہید،287 زخمی

بدھ 30-اکتوبر-2024

 

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5قتل عام کیے جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 102 افراد شہید اور 287 زخمی ہوئے۔

 

وزارت نے غزہ کیپٹی پر 390ویں روز جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعدادکے بارے میں روزانہ کی اعدادوشمار کی رپورٹ میں کہا بہت سے شہدا اور زخمی اب بھیملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاعی عملہ ان تک نہیں پہنچسکتا۔

 

وزارت  صحت نے بتایا کہ سات گذشتہ اکتوبر2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیتمیں 43163  فلسطینی شہید اور 101510 زخمیہوئے ہیں۔

 

اس نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افرادکے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹامکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی