جمعه 15/نوامبر/2024

غاصب فوج کے جرائم فلسطینی صحافیوں کو خوفزدہ نہیں کریں گے:حماس

پیر 28-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے جرائم”انہیں خوفزدہ نہیں کریں گے اور انہیں اس فاشسٹ وجود کو بے نقاب کرنے میںاپنا کردار جاری رکھنے سے نہیں روکیں گے”۔

 

حماس نے ایک پریسبیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غیرمسبوق جرائم غزہ کی پٹی میں قابض فوج کیطرف سے منظم اور جان بوجھ کر کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد انہیں دہشت زدہ کرنا اورانہیں خبر دینے سے روکنا اور انہیں غزہ میں نسل کشی کے جرم سےروکنا ہے۔

 

خیال رہے کہگذشتہ روز غزہ کی پٹی کے الشاطی پناہ گزین کیمپ پر کی گئی اسرائیلی جارحیت کےنتیجے میں چار فلسطینی صحافی شہید ہوگئے تھےجس کے بعد غزہ پر اسرائیلی جارحیت کےآغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 182 ہو گئی ہے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "یہ جرائم بین الاقوامی برادری اور اس کے اداروں سےفوری حرکت میں آنےکا تقاضا کرتے ہیں۔ وہ ان جرائم کو روکنےکے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ اس فاشسٹ حکومت کوکٹہرے میں لائیں اور فلسطینی صحافیوںکے قتل عام کو روکیں‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی