غزہ میں وزارتصحت نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر طبی اور سرجیکل ٹیمیںشمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال بھیجیں تاکہ وہاں پرموجود اور نئے آنے والے زخمیوں اور بیماریوں کی جانبچائی جا سکے۔
وزارت صحت نے پیرکوایک بیان میں کہا کہ”قابض صہیونی دشمن کی جانب سے شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتالکے تمام طبی عملے کو گرفتار کرنے اور علاقہ بدر کرنے کے بعد ہسپتال میں صرف ایکڈاکٹر باقی رہ گیا ہے جو ہسپتال میں تمام مریضوں اور زخمیوں کو دیکھ رہا ہے۔
اس سے قبل غزہ میںوزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے زور دیا تھا کہ قابض فوج نے شمالی غزہ کیپٹی کے کمال عدوان ہسپتال سے طبی عملے کے 40 کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوںنےکہا کہ ان میں سے 30 ابھی تک قابض فوج کی حراست میں ہیں۔