جمعه 15/نوامبر/2024

امریکہ سمیت کئی ممالک شمالی غزہ میں جاری قتل عام میں ملوث ہیں:حماس

اتوار 27-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے شمالی غزہ کی پٹی میں جاری قتل عام اور نسل کشی کا ذمہ دار امریکہ  اور اسرائیل کے اتحادی ممالک کو قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کےقتل عام اور نسل کشی کے جرم میں صہیونی ریاست کےساتھاس کے اتحادی بھی ملوث ہیں۔

 

حماس نے ہفتے کیشام ایک پریس بیان میں کہا کہ دہشت گرد قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کے بیت لاہیہمیں ایک رہائشی چوک کو نشانہ بنا کرجس میں درجنوں شہریوں سے بھرے مکانات کو نشانہبنایا اور ان مکانات کو زمین بوس کردیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں درجنوں نہتے اورمعصوم لوگ جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں شہید ہوگئے۔

 

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری اور اس کے اداروں کا مجرم امریکی مرضی کے سامنےہتھیار ڈالنا اور قابض فوج کی شمالی غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کو اپنی زمین اورگھر چھوڑنے پر مجبور کرنے کی وحشیانہ کوششوں کے سامنے خاموشی ناقابل معافی جرم ہے۔اس جرم پر خاموش رہنے والے ممالک قابض صہیونی دشمن کے مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔

 

حماس نے عرب ،مسلمان عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔

 

قابض فوج نےجمعرات شام بیت لاہیا میں 5 گھروں پر بمباری کے بعد قتل عام کیا، جس کے نتیجے میں35 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی