لبنانی حزب اللہنے اعلان کیا ہے کہ اس نے متعدد میزائل اور ڈرونز کی مدد سے مقبوضہ فلسطین میں قابضصہیونی فوج کے مراکز اور اجتماعات پر حملے کیے ہیں۔
حزب اللہ نے الگالگ بیانات میں اس بات پر زور دیا کہ ان کی کارروائیاں غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت، ان کی بہادراور باوقار مزاحمت کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کی گئی ہیں۔
اس نے کہا کہاسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے ہفتے کی سہ پہر مالے گولانی بیرک کو میزائل سے نشانہبنایا۔
اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے میزائل لانچر سے حبشیت اور جل العالم سائٹ کو نشانہ بنایا۔
مجاہدین نے یسودحمالہ، گاتون اور متزووا کی بستیوں پر میزائل لانچروں سے بمباری کی۔
مجاہدین نے شلومیبستی میں اسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایک اجتماع کو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور راسناقورہ کے علاقے المشریفہ میں اسرائیلی دشمن افواج کے ایک اجتماع کو میزائل سےنشانہ بنایا۔
اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے ایک میزائل لانچر سے مشر بیس جوشمالی علاقے کے لیے مرکزی انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے اعلان کیا کہ وہ حیفا شہر کے شمال میںواقع دیہات پر میزائل لانچر سے بمباری کر رہا ہے۔