جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی اداروں کی خاموشی غزہ قتل عام میں اسرائیل کی مدد کے مترادف قرار

اتوار 27-اکتوبر-2024

فلسطین کے سرکاریمیڈیا آفس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں اپنےفرائض کی انجام دہی میں غفلت برت رہی ہیں اور خطرناک حالات سے سرد مہری اور فکرمندیکے بغیرلاپرواہی اوربے حسی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشیاور بے حسی قابض صہیونی ریاست کے جنگی جرائم اور قتل عام کی ترغیب دینے کے مترادفہے۔

 

غزہ میں پریسآفس کی طرف سےجاری ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموںکو اپنے فرائض کی انجام دہی میں سنگین غفلت کا مظاہرہ شروع کررکھا ہے جو گہرے عدماطمینان کا باعث اورباعث مذمت ہے۔ انہوںنے کہا کہ خطرناک حالات سے پوری سرد مہری اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنا خاص طورپر شمالی غزہ کی پٹی، جبالیہ اور بیت لاہیہ گورنریوں میں عام شہریوں اور بے گھرافراد کے خلاف وحشیانہ قتل عام جاری رکھنے کے لیے "اسرائیلی” منصوبے کیحوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

 

سرکاری میڈیا آفسنے بین الاقوامی اداروں کو ان کے تفویض کردہ کردار کی یاد دہانی کراتےہوئے کہا کہانسانی ضروریات کو پورا کرنا اور ہمارے فلسطینی عوام کو بین الاقوامی انسانی قانونکے معیارات کے مطابق ضروری تحفظ فراہم کرنا ان اداروں کی اخلاقی اور پیشہ وارانہذمہ داری ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شہریوں کو قتل، قتل و غارت، نسلی تطہیر، ان کاوجود مٹانے، جلانے، اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان جرائم کو روکنےمیں ان عالمی تنظیموں کا کوئی اہم کردار نہیں!۔

 

انہوں نے کہا کہایسے وقت میں جب بین الاقوامی انسانی قانون ان تنظیموں سے انسانی امداد فراہم کرنےکا تقاضا کرتا ہے۔ مگر بدقسمتی سے یہ تنظیمیں ضروری بنیادی ضروریات جیسے خوراک،پانی، اور صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں بھی کوتاہی برت رہ ہیں۔

 

ان تنظیموں نےہسپتالوں، صحت کی سہولیات اور طبی ٹیموں کو زندہ رہنے اور وحشی قابض اسرائیلی دشمنکا مقابلہ کرنے اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کم سے کوشش نہیں کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی