جمعه 15/نوامبر/2024

تل ابیب میں طاقت ور رن اور آپریش، چھ صہیونی فوجی ہلاک،50 زخمی

اتوار 27-اکتوبر-2024

مقبوضہ فلسطین کےشہرتل الربیع (تل ابیب) میں اتوار کے روز ایک گاڑی کی ٹکر سے کم سے کم چھ اسرائیلیفوجی ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوگئے۔

 

یہ واقعہ تل ابیبکے شمال میں ایک بس اسٹیشن پرپیش آیا جہاں ایک ٹرک ڈرائیورنے اپنی گاڑی صہیونیفوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں درجنوں صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک ٹرک نے بس اسٹیشنپر موجود لوگوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کرہلاک کردیا۔

 

تل ابیب کے شمالمیں واقع گلیلوت بیس کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے کم از کم چھ افراد مارے گئے۔

 

اسرائیلی پولیسنے کہا کہ وہ گلیلوت بیس کے قریب گھسنےوالے شخص اور حملے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ حملہ آور مشرقی یروشلم سے تھا۔ابتدائی تحقیقات سےشبہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ یہودی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

 

اسرائیلی چینل 13نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے شمال میں ایک بس سٹیشن کے ساتھ ٹرک کےتصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

 

اسرائیلی واللا ویبسائٹ نے رپورٹ کیا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ گیلوت بیس کے قریب رن اوور حادثےکے نتیجے میں ٹرک کے نیچے کچھ لوگ پھنس گئے تھے۔

 

اسرائیلی ویبسائٹ 0404 نے اطلاع دی ہے کہ شمالی تل ابیب میں گیلوت چوراہے پر ایک بس سٹاپ پرمشتبہحملہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلیہلاک اور زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد فورسزکو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیاگیا تھا۔

 

اسرائیلی ایمبولینسنے کہا کہ "گلیلوت بیس کے قریب ایک بس اسٹیشن سے ٹرک کے تصادم کے بعد ہم نے درجنوںزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے‘‘۔

 

اسرائیلی ٹیلی ویژنسٹیشنوں نے ایسے مناظر نشر کیے ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس علاقے کو گھیرےمیں لے رکھا ہے زخمیوں کو ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال منقل کیاجا رہا ہے۔

 

یہ واقعہ ایک ایسےوقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اپنی سرزمین پر حماس کے حملے کی عبرانی کیلنڈر کےمطابق پہلی برسی منا رہا ہے۔ اس حملے نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں جنگ کو جنم دیاتھا۔

مختصر لنک:

کاپی