قابض اسرائیلی فوجنے جمعہ کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران ایک افسر سمیت تین اسرائیلیفوجیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔
قابض اسرائیلی فوجکے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران بکتر بند افواجکے دو فوجیوں کے علاوہ ٹینک کمانڈرز کورس میں ایک افسر بھی مارا گیا۔
ایک فوجی ذریعےنے اسرائیلی آرمی ریڈیو کو شمالی غزہ میں ایک افسر اور دو سپاہیوں کی ہلاکت کی تفصیلاتکے بارے میں اطلاع دی۔
یہ فوجی جمعہ کو کمال عدوان ہسپتال کے محاصرے کےدوران 460 ویں بکتر بند بریگیڈ کی 196 ویں بٹالین کے ایک ٹینک پر کیے گئے مجاھدینکے حملے کے دوران ہلاک ہوئے۔
جمعرات سے اب تکقابض فوج کے ہلاک ہونے والےفوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ جمعہ کی صبح اعلان کیا گیاتھا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائیوں میں پانچ فوجی ہلاک اور پانچ شدیدزخمی ہوئے ہیں۔
قابض فوج نے جمعرات کو اعتراف کیا کہ جنوبی لبنان میںلڑائیوں کے دوران اس کے 5 افسران اور فوجی ہلاک اور 6 دیگر شدید زخمی ہوئے۔