غزہ کی پٹی میںشہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں قابضصہیونی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 گھروں پر بمباری کے نتیجے میں 150 سےزائد افراد شہید یا زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر بچے اورخواتین شامل ہیں۔
غزہ سول ڈیفنس نےوضاحت کی کہ قابض فوج نے جبالیہ میں ایک رہائشی علاقے پر بمباری کی۔ یہ بمباری اسمقام پر کی گئی جہاں پہلے ہی وہاں پربمباری کے متاثرین موجود تھے۔
قبل ازیں جمعراتکو طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ صبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں34 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
طبی ذرائع نے تصدیقکی کہ جمعرات کے روز وسطی اور جنوبی غزہ میں 27 فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تر بچےاور خواتین ہیں۔
غزہ میں سرکاری میڈیاآفس کے ڈائریکٹر اسماعیل الثابتہ نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کے طیارے پوری پٹی میںہر گھنٹے کے بعد قتل عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قابض فوج سے پناہ گاہوںاور نقل مکانی کے مراکز پر بمباری تیز ہو رہی ہے۔ اور جبالیہ اور اس کے گردونواحپر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔
الثوابتہ نے قابضاسرائیلی فوج کی تازہ بمباری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں المغازیسروسز کلب کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے 11 بچوں کو موت کو شہید کردیا گیا۔
وسطی غزہ کی پٹیکے نصیرات کیمپ میں ذرائع نے الجزیرہ کو اطلاع دی کہ کم از کم 17 افراد ہوگئے جن میںزیادہ تر بچے تھے۔
گورنمنٹ انفارمیشنآفس نے کہا کہ "قابض فوج کو معلوم تھا کہ نصیرات شہداء سکول میں ہزاروں بےگھر افراد موجود ہیں مگر اس کے باوجود ان پر وحشیانہ بمباری کی گئی۔