چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا لبنان میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

جمعہ 25-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے جمعرات کے روز جنوبی لبنان میں ہونے والی لڑائیوں میں دو افسروں، دوسپاہیوں فوجیوںاور ایک کمپنی کمانڈر کی ہلاکت اور دو افسروں سمیت چھ دیگر کے شدید زخمی ہونے کااعلان کیا۔

 

قابض فوج کا کہناہے کہ "یہ فوجی حزب اللہ کے ارکان کی طرف سے پھینکے گئے بموں کے نتیجے میںمارے گئے۔ انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں زریتکے سامنے ایک پیچیدہ علاقے میں ایک سرنگ سے نکلے تھے”۔

 

گذشتہ 23 ستمبرسے قابض افواج نے لبنان کے بیشتر علاقوں بہ شمول دارالحکومت بیروت کو بے مثال تشدداور شدت کے فضائی حملوں میں شامل کیا کرلیا ہے۔ قابض فوج نے زمینی دراندازی کیکارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔ تاہم دشمن فوج کو لبنان کے محاذ پر بھاری جانینقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

 

مجموعی طور پرلبنان کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں 2574 افراد شہید اور 12000 سے زیادہ زخمیہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ تیرہ لاکھ لبنانی بے گھر ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی