لبنان کے سرکاریمیڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں اللیلیکیمیں چار زور اسرائیلی دھماکوں میں ایکرہائشی کمپلیکس کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے بیروت اور جنوبیعلاقوں پر کم سے کم سترہ حملے کیے۔
سرکاری نیشنل نیوزایجنسی نے کہا ہے "اسرائیلی جنگی طیاروں نے اللیلکی کے آس پاس کے ایک رہائشیکمپلیکس کو نشانہ بناتے ہوئے چار انتہائی پرتشدد حملے کیے اور اسے مکمل طور پرتباہ کر دیا۔ ایجنسی نےبتایا کہ ان حملوں سے "آگ بھڑک گئی”۔
قبل ازیں ایجنسینے کہا تھا کہ "دشمن کے ڈرون نے سابق ایرانی سفارت خانے کے قریب الجناح میںایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجی طیاروں نے "الاوزاعی اورحارہ حریک” پر حملہ کیا۔
المیادین ٹی وینے اعلان کیا کہ بدھ کے روز بیروت میں اسرائیلی حملے میں اس سے وابستہ ایک دفتر کونشانہ بنایا گیا، جسے اس نے پہلے خالی کرایا تھا۔
چینل نے ایک بیانمیں اطلاع دی ہے کہ "اسرائیلی جارحیت” نے بیروت میں اس کے دفتر کو نشانہبنایا۔ اس نے لبنان کے خلاف جارحیت کے آغاز سے ہی اپنا دفتر خالی کر دیا تھا”۔المیادین نے مزید کہا کہ وہ اس حملے کا ذمہ دار "اسرائیلی قابض دشمن کو ٹھہراتا ہے۔
بدھ کے روز اسرائیلیفوج نے جنوبی بیروت کے علاقوں کو خالی کرنے کے لیے نئی وارننگ جاری کی تھی جس میںبرج البراجنہ اور حدث کے علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کاحکم دیا گیا تھا۔