سه شنبه 03/دسامبر/2024

بولیویا کا فلسطینی کاز کی حمایت کے عزم کا اعاہ

جمعرات 24-اکتوبر-2024

بولیویا کی کثیرقومی ریاست نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی اکثریت کے مطابق فلسطینی کاز کے لیےاپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جو فلسطینی علاقوں میں تشدد کو روکنے اور ریاستفلسطین کی مکمل رکنیت کو تسلیم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

 

بدھ کو بولیویا کیوزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ امن اور علاقائی انضمام کے لیے اپنے عزم کے تحتبولیویا  فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔ بولیویاایک پرامن ملک ہے جو امن کی ثقافت اور اس کے آئین کو فروغ دیتا ہے، اور یہ کہ وہ غیرملکی فوجی اڈوں کی موجودگی کی مخالفت کرتا ہے۔

 

اس ماہ کے شروع میںبین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا تھا کہ بولیویا اسرائیل کے خلاف نسل کشی کےمقدمے میں شامل ہو گیا ہے، جب اس نے غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے پس منظر میں نومبر2023 میں تل ابیب کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

 

اس طرح بولیویاترکیہ، نکاراگوا، کولمبیا، لیبیا، میکسیکو، فلسطین اور اسپین کے بعد بین الاقوامیانصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے والا آٹھواں ملکہے۔

مختصر لنک:

کاپی