غزہ کی پٹی میںامریکی اور مغربی مدد سے آج 382ویں روز میں قتل عام جاری ہے۔
ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے طیاروں اور توپ خانوں سے آج منگل کے روز غزہکی پٹی کے مختلف علاقوں پر پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس بمباری میں آبادگھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔
مسلسل اٹھارہویںدن،شمالی غزہ، جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور خاص طور پر بیت لاہیہ پرتشدد فضائی اورزمینیبمباری اور شمالی غزہ کو الگ تھلگ کرکے لاکھوں شہریوں کو بھوک اور قحط سے دوچاررکھاگیا ہے۔
غزہ شہر کے جنوبمشرق میں الزیتون محلے میں اسٹارز ہال کے قریب شہریوں کے ایک گروپ پر اسرائیلیبمباری کے نتیجے میں پانچ افراد کے شہید اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
رفح شہر کے شمالمیں واقع خیربہ العداس میں حمزہ مسجد کے اطراف میں ایک مکان اور شہریوں کے ایکگروپ پر قابض فوج کی بمباری سے 4 افراد شہید اور الشاعر خاندان کے دیگر افراد زخمیہوئے۔
قابض فوج کے طیاروںنے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیہ میں مارکیٹ اسٹریٹ پر دحنون خاندان کے واٹراسٹیشن پر بمباری کی۔
صیہونی توپ خانےکی شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کو نشانہ بنائے جانےکے نتیجے میں آٹھ شہریشہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں عبسانالکبیرہ قصبے میں الفراحین اور السناطی کے علاقوں میں شدید گولہ باری کی۔
شمالی غزہ کی پٹیمیں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں ابو الجدیان موڑ پر بے گھر افراد پر اسرائیلی توپ خانےکی گولہ باری میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے شمالیغزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ پر بمباری کی اور اس پر کتابچے گرائے جس میںوہاں کے مکینوں کو زبردستی انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔
شمالی غزہ کی پٹیکے بیت لاہیہ قصبے میں القسام مسجد کے قریب شہریوں پر اسرائیلی بمباری میں متعددشہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کمال عدوانہسپتال کے اطراف میں مسلسل اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ ایمبولینسکا عملہ زخمیوں کو بچانے میں ناکام رہا۔
ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے میںشہریوں کے گھروں پر وسیع بمباری اور تباہی کی کارروائیاں کیں۔
ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ کل شام نو بجے سے آج صبح تک شمالی غزہ میں بمباری کی شدید ترین لہردیکھنے میں آئی، جس میں قابض فوج کی جانب سے مسلسل بمباری کی گئی۔
شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مغربمیں منگل کی صبح کے وقت مسلسل فضائی اور توپ خانے سے بمباری کی گئی۔