جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی بیروت میں رفیق حریری ہسپتال پر بمباری،متعدد افراد شہید

منگل 22-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلیفوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے الضاحیہ  پرایک درجن سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔ دوسریجانب قابض فوج نے دارالحکومت میں واقع رفیق حریری ہسپتال پر بمباری کی ہے۔

 

بمباری سے قبل اسرائیلیفوج نے ان مقامات پر موجود تمام عمارتوں کوفوری طور پر خارلی کرنے کے احکامات جاریکیے گئے تھے۔

 

لبنان کی سرکارینیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کم از کم 13 حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافاتیعلاقے میں مختلف محلوں کو نشانہ بنایا۔

 

اسرائیلی فوج نے جنوبیعلاقے الضاحیہ میں پہلی بار الاوزاعی کے مقام پر اسرائیلی طیاروں سے حملہ کیا۔لبنانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے آغازکے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ سمندر کے کنارے اس محلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

نیوز ایجنسی کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حارہ حریک،الحدث اور مضافات میں دیگر محلوں کو نشانہ بنایا۔

 

لبنانی نیوزایجنسئ کے مطابق فضائی بمباری میں "الجناح کے علاقے میں رفیق حریری یونیورسٹیہسپتال کے آس پاس کے علاقے” کو نشانہ بنایا جو کہ لبنان کا سب سے بڑا سرکاریہسپتال ہے۔

 

لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی الضاحیہ کے مضافات میں واقع ملک کے سب سےبڑے سرکاری ہسپتال کے آس پاس کے علاقے پر اسرائیلی حملے میں ایک بچے سمیت چار افرادمارے گئے۔

 

اس نے ایک بیان میںوضاحت کی ہے کہ حریری ہسپتال کے آس پاس کے علاقے میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میںابتدائی طور پر ایک بچے سمیت 4 افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے اور ہسپتال کو شدیدنقصان پہنچا۔

مختصر لنک:

کاپی