جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: القسام کے حملے میں چار اسرائیلی بلڈوزر تباہ

منگل 22-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں قابضفوج کے  تین فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنایا ہے۔القسام نے چند روز قبل شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے 401 ویں بریگیڈ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسکی تفصیلات بیان کی ہیں۔

 

القسام بریگیڈزنے ایک  رپورٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے غزہشہر کے شمال میں الصفاوی اسٹریٹ پر ایک D9″‘‘فوجی بلڈوزر کو زمینی بم سے نشانہ بنایا۔

 

اس نے شمالی غزہکی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع الفلوجا محلے میں "یٰسین 105″شیل اور "شواز” ڈیوائس کے ساتھ دو D9″ ‘‘ فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

 

القسام نے اعلانکیا کہ اس کے مجاہدین نے اطلاع دی کہ جنگی صفوں سے واپسی کے بعد اتوار کی سہ پہر تینبجے صہیونی پیدل فوج کے کمانڈ گروپ کو جس میں 12 فوجی شامل تھے کو ایک اینٹی پرسنلبم شیل سے نشانہ بنایا۔ فلوجا کے مقام پر ہونے والے اس حملے میں ایک اسرائیلی فوجیہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

شمالی غزہ کےجبالیہ کیمپ کے مغرب میں کیےگئے اس آپریشن میں دشمن نے اعتراف کیا کہ 401ویں بریگیڈکا کمانڈر مارا گیا اور بٹالین کمانڈر سمیت دیگر شدید زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی