جمعه 15/نوامبر/2024

عراقی مزاحمتی فورسز کا مقبوضہ گولان میں اسرائیلی فوجی پرحملہ

پیر 21-اکتوبر-2024

عراق میں اسلامیمزاحمت نے پیر کی صبح شام کے مقبوضہ گولان میں ایک فوجی اہداف پر ڈرون سے بمباریکا اعلان کیا جبکہ عراقی مزاحمتی ملٹری میڈیا نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا، جس میں قابضاسرائیلی فوج کے اڈے کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

 

عراقی مزاحمت نےایک بیان کے ذریعے وضاحت کی کہ "عراق میں اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے ڈرونکے ذریعے مقبوضہ گولان میں ایک فوجی ہدف پر حملہ کیا”۔

 

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ بمباری "فلسطین اور لبنان میں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت اور فلسطینیاور لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کی گئی ہے۔

 

اسی تناظر میںعراق میں اسلامی مزاحمت نے غزہ کی پوری محصور پٹی کے خلاف قابض اسرائیل کی مسلسلجارحیت کے جواب میں تیزی سے کارروائیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

اتوار کی شامعراق میں اسلامی مزاحمت نے ڈرون کے ذریعے وادی اردن اور گولان میں اہم اسرائیلیاہداف پر بمباری کا اعلان کیا۔

مختصر لنک:

کاپی