چهارشنبه 30/آوریل/2025

یمنی وزیر خارجہ کا السنوار کی شہادت پر حماس کے نام تعزیتی پیغام

اتوار 20-اکتوبر-2024

یمن کی حکومت میںوزیربرائے امور خارجہ اورسمندر پارامور کے وزیر جمال عامر نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘کے سیاسی بیورو کے سربراہ کمانڈر یحییٰ السنوار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج وغمکا اظہار کیا ہے۔

 

ہفتے کے روز صنعامیں حماس کے دفتر کے دورے کے دوران جمال عامر نے یمن میں تحریک کے قائم مقام مندوبمعاذ ابو شمالہ سے ملاقات کی۔

 

ملاقات میں وزیرخارجہ نے یحییٰ السنوار کی شہادت پر انصاراللہ گروپ کے سربراہ جناب عبدالمالک الحوثی اور حکومت کی طرف سے حماس کےنام تعزیتاور سلامتی کا پیغام پہنچایا۔

 

جمال عامر نے کہاکہ ہم اس وقت حماس کے قائد کی شہادت پر گہرے صدمے میں ہیں۔ پوری مسلم امہ کے لیےیہ شہادت ایک بڑا سانحہ ہے۔ حماس کی تاریخ ایسے ہی لازوال شہادتوں کے عظیم واقعاتسے عبارت ہے۔ ہم السنوار کی شہادت پر حماس، فلسطینی عوام اور پورے عالم اسلام سےتعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ہم مشکل کی اس گھڑی میں حماس اور فلسطینی عوام کے ساتھکھڑے ہیں۔

 

انہوں نے قابضصہیونی دشمن کی طرف سے امریکہ اور مغرب کی مدد سے جاری جارحیت اور فلسطینیوں پرمظالم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی تحریک آزادی اور طوفان الاقصیٰ کی حمایتجاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

 

اس موقعے پرحماس رہنما ابو شمالہ نے ییحیی السنوار شہید کی خوبیوں اور ان کے بے مثل کردار کے بارے میںبتایا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ صہیونی جیلوںسے نکلے تو اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزاحمت اور سیاست کے میدان میں اپنا کام شروعکردیا تھا۔

 

ملاقات میں نائبوزیر خارجہ اور تارکین وطن عبدالوحید ابو راس بھی موجود تھے۔

مختصر لنک:

کاپی