قابض اسرائیلی فوجنے لبنان میں لڑائی کے دوران اپنے لیفٹیننٹ کرنل کے ایک افسر کی ہلاکت کا اعترافکیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ ریزرو فوج کا افسر جنوبی لبنان میں لڑائی میں شدید زخمیہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلیاہداف پر 25 حملے کیے ہیں جن میں 17 حملوں میں اسرائیلی اجتماعات کو نشانہ بنایاگیا ہے۔
قابض فوج نے کلہفتے کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اڑتیس سالہ سارجنٹ نتھانیئل نو اکتوبر کوجنوبی لبنان میں ہونے والی لڑائیوں میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا”۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ ہلاک ہونے والا افسر 228 ویں ایلون بریگیڈ سے وابستہ 5030 بٹالین میں سیکشنکمانڈر کے عہدے پر فائز تھا۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور جنوبی لبنان میں اس سے سات اکتوبر 2023ءسے اب تک اسرائیلی فوج میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 748 ہو گئی اور 4969 زخمیہوئے، جن میں سے 744 کی حالت تشویشناک ہے۔