پنج شنبه 05/دسامبر/2024

غزہ: جبالیہ کیمپ میں قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام،30فلسطینی شہید

ہفتہ 19-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجکی جانب سے جمعہ کی شام شمالی غزہ سے مواصلات اور انٹرنیٹ منقطع کرنے کے بعد جبالیہمیں ایک نئے قتل عام میں بیس خواتین سمیت 30 افراد شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔ شمالیغزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں نصر چوک کے پیچھے تل الزعتر کے علاقے میں مکانات کیتعداد پر بمباری کی گئی ہے۔

 

غزہ میں سول ڈیفنسنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے ایک نئے قتل عام میں ہمارےعملے اور طبی خدمات کے کارکنوں نے متعدد گھروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 25شہدا اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔

 

عینی شاہدین نےبتایا کہ جبالیہ کیمپ میں نصر جنکشن کے قریب الحوجری خاندان کے گھروں پر بمباری کےبعد ایک بڑا قتل عام ہوا، جہاں بہت سے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ وہاں پر بے گھرہونے والے فلسطینیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

انہوں نے تصدیق کیکہ اس گھر اور آس پاس کے مکانات کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جب کہ العودہ ہسپتالاور کمال عدوان ہسپتال میں تیس شہداء کے جسد خاکی لائے گئے اور ستر سے زائد زخمیوںکو منتقل کیا گیا ہے۔

 

عینی شاہدین نےبتایا کہ تیس شہداء میں سے بیس بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی