سه شنبه 03/دسامبر/2024

حماس کی شہید السنوار کی غائبانہ نماز اور مظاہروں کی اپیل

ہفتہ 19-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے فلسطینیوں، عرب اور اسلامی ممالک کے عوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سےتمام مساجد اور اسلامی ممالک میں شہید رہ نما یحییٰ السنوار کی روح کے ایصال ثوابکے لیے غائبانہ نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

حماس کی طرف سےایک بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہدعوت عظیم قومی اور اسلامی رہ نما اور علامت، بہادر شہید یحییٰ السنوار (ابو ابراہیم)کی شہادت کے بعد کی ہے۔

 

حماس نے غزہ کیپٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی جاری جنگ کی مذمت اور فلسطین، یروشلم اورمسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے عوامی مظاہروں کی اپیل کی۔

 

قبل ازیں جمعے کےروز حماس نے رفح میں قابض فوج کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران اپنے سیاسی بیورو کےسربراہ، "طوفان الاقصیٰ” لڑائی کے کمانڈر یحییٰ السنوار کی شہادت کاباضابطہ اعلان کیا۔

مختصر لنک:

کاپی