جمعه 15/نوامبر/2024

حماس زندہ ہے، قیادت کی شہادت سے مزاحمت نہیں رکے گی: رہبراعلیٰ

ہفتہ 19-اکتوبر-2024

اسلامی جمہوریہایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید رہ نما  یحییٰ السنوار نے  سات اکتوبر کو قابض دشمن کو ایک زبردست دھچکالگایا جسے خطے کی تاریخ سے مٹایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے السنوار کو مزاحمت اورجدوجہد کا روشن چہرہ قرار دیا اور جوظالم کے ظلم کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئےہیں۔

 

 

خامنہ ای نے ہفتےکے روز ایک پریس بیان کے دوران مزید کہا کہ "مزاحمت حماس کے بانی الشیخ احمد یاسین، الشقاقی،عبدالعزیز رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے نہیں رکی اور یہ السنوارکی شہادت سے نہیں رکے گی”۔

انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ "حماس زندہ ہے اور رہے گی۔ شہید السنوار مزاحمت اور جدوجہد کاروشن چہرہ تھے اور جابر دشمن کے سامنے ڈٹ  کر لڑتے ہوئے شہید ہوئے”۔

 

خیال رہے کہ جمعہکو اسلامی تحریک مزاحمت  "حماس”نے غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح میں تل السلطان کے محلے میں مسلح تصادم میں اپنےسیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت کا باضابطہ اعلان کیا۔

حماس نے ایکسرکاری بیان میں شہید مجاہد بھائی یحییٰ آلسنوار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ "شرافت، فخر اور وقار کے تمام معنی کے ساتھ، ہمارے فلسطینی عوام، ہماریپوری قوم اور دنیا کے آزاد لوگوں کے لیے ایک عظیم بہادر اور ہیرو تھے”۔

 

انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار ایک ہیرو اور شہید کےطور پر اٹھے، بغیر پسپا ہوئے،اپنے ہتھیار کھینچے، تمام جنگی پوزیشنوں کے درمیانآگے بڑھتے ہوئے قابض فوج سے ٹکراؤ اور مقابلہ کیا اور آخر کار اپنے وطن ،قوم اورقبلہ اول کے لیے اپنی جان دے دی۔

مختصر لنک:

کاپی