چهارشنبه 04/دسامبر/2024

غزہ میں امریکی اورمغربی مدد سے نسل کشی کا 378 واں روز

جمعہ 18-اکتوبر-2024

غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج 18 اکتوبر جمعہ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 378واں روز ہے۔

قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اورتوپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔

ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میںاپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کےاجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں کیمنظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔

قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعددعلاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کے درمیان زمینی حملےجاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابض افواج نےمسلسل چودہویں روز بھی شمالی غزہ میں اپنی جارحیت جاری رکھی۔ شمالی غزہ میں شدیدفضائی بمباری اور توپ خانے کی شیلنگ جاری ہے جب کہ لاکھوں شہری کئی روز سے بھوکےپیاسے ہیں۔

قابض فوج کی غزہکے جنوب میں الصابرہ محلے کی استجابہ مسجد کے قریب بمباری میں ایک نوجوان جس کیشناخت محمود البقاوی کے نام سے کی گئی ہے کو شہید کیا۔

 

شہری محمدعبدالفتاح حسین ابو غالی گذشتہ روز خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 

ہمارے نامہ نگارنےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں الفلوجا کےعلاقے میں "الدیبس” خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا، بتایا کہ اس گھرمیں 30 شہری موجود ہیں اور وہ کئی دنوں سے محصور ہیں۔

 

طبی ٹیموں نےشمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیئر کلینک کے قریب واقع جبالیہ البلاد سے دو شہداء کیلاشیں نکال کر ہسپتالوں میں منتقل کیں۔

 

مشرقی رفح میںآج جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج کی بمباری میں نوجوان محمد عدوان شہید ہوگیا۔

 

وسطی غزہ میں دیرالبلح میں چھ سالہ بچہ یعقوب راید عاطف ابو عمرہ گذشتہ روز بمباری میں زخمی ہونےکے بعد جام شہادت نوش کرگیا۔

 

اسرائیلی توپخانے کی گولہ باری نے رفح شہر کے شمال مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا، جب کہ قابض فوجکی گاڑیوں میں وسطی غزہ کی پٹی میں بریجمہاجر کیمپ کے شمال میں فائرنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی