قابض اسرائیلیفوج کی طرف سے لبنان میں مسلسل 26ویں روز جارحیت جاری ہے جس میں شہری املاک پر طوپ خانے اور جنگی طیاروں سے بمباریکی جا رہی ہے۔
دوسری جانب حزباللہ نے اعلان کہا کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب کے نزدیک اور جنوبیقصبے کفر کلا کے مضافات میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات کو توپ خانے کے گولوں سےنشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا ہے کہ "اس نے ایک بڑے میزائل لانچر کے ذریعے عیتا الشعب قصبے کےآس پاس میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا”۔
ایک دوسرے بیان میںحزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے "دوسری باراسرائیلی دشمن فوجیوں کے ایکاجتماع کو عیتا الشعب قصبے کے نزدیک اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک بڑے میزائل بیراجکے ذریعے زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے”۔
حزب اللہ نے تیسرےبیان میں اعلان کیا کہ "کفر کلا قصبے کے مضافات میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوںکی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد توپ خانے کے گولوں سے ان کی تعداد کو نشانہ بنایاجا رہا ہے”۔
چوتھے بیان میں،حزب اللہ نے "زیفلون کالونی پر ایک بڑے میزائل لانچر سے بمباری کرنے کا اعلانکیا”۔
زمینی دراندازی کیکوششوں کے ساتھ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنانے سے قبلانخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلیفوج نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان سے حیفا اور الجلیل کی طرف تقریباً 15 میزائلداغنے کی نشاندہی کی ہے۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق حیفا خلیج کے علاقے، بالائیالجلیل اور مغربی الجلیل میں سائرن بجنے کے بعد لوگ بنکروں کی طرف بھاگے جب کہ لبنانسے تقریباً 15 میزائل داغے گئے۔
بیان میں کہا گیاہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے گذشتہ رات سمندر کے اوپر سے ایک ڈرون کو مار گرایا۔
اسرائیلی فوج نے صوراوربنت جبیل کے اضلاع کے شہروں اور دیہاتوں پر بمباری کا سلسلہ جمعہ کی صبح تک جاریرکھا جس کے دوران اس کے جنگی طیاروں اور ڈرونز سے عمارتوں اور محلوں کو نشانہ بنایا۔
لبنان میں گذشتہ روز جاری لڑائی میں اسرائیلی فوج نےاپنے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔