قابض صیہونی فوجنے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں بے گھر افراد کے ایک سکول پر بمباری کرکے ہولناکقتل عام کیا ہے جس میں کم از کم 22 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شہید ہونےوالوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
طبی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے ابو حسین پرائمری سکول پر بمباری کی۔یہ سکول اقواممتحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین سے منسلک ہے، جس میںشمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں۔
سکول کے صحن میںبے گھر ہونے والوں کے خیموں میں قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ متعدد شہداء اور زخمیوں کو شمالی غزہ کی پٹی کے کمال عدوان اورالعودہ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ایمبولینس کا عملہ ہدف بنائے گئے سکول میںموجود باقی افراد تک پہنچنے سے ہے۔