سه شنبه 03/دسامبر/2024

ابوحسین سکول میں مجاھدین کی موجودگی کا صہیونی دعویٰ جھوٹ ہے: حماس

جمعرات 17-اکتوبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ابو حسین سکول کومزاحمتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سےمتعلق "دہشت گرد” صہیونی فوج کے دعوےمحض ایک منظم جھوٹ ہے جو دشمن کی جانب سے بے گناہ بے گھر افراد کے خلاف اپنے جرماور ہولوکاسٹ کو جواز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

قابض فوج نےجمعرات کی دوپہرجبالیہ کیمپ کے ابو حسین سکول میں ایک ہولناک قتل عام کا ارتکاب کیاجس کے نتیجے میں 28فلسطینی شہید اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 

 

جمعرات کو ایک بیانمیں حماس نے ابو حسین سکول کے قتل عام کو "نسل کشی کا جرم قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی۔ حماس نے کہا کہ دشمن کو اس قتل عام کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

 

 

حماس نے اس باتپر زور دیا کہ شمالی غزہ کی پٹی کو ہولوکاسٹ، نسل کشی اور پوری دنیا کی نظر میںمنظم طریقے سے نقل مکانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غزہ میں جاری قتل عام عالمی نظامکے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔

 

 

حماس نے عرب ملکوں، عالم اسلام ، عالمی برادری اوراقوام متحدہ سے غزہ کی پٹی میں نازی دشمن کی جانب سے جاری نسل کشی کے جرم کو روکنےکے لیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی