وینزویلا کے صدرنکولس مادورو نے کہا ہے کہ جرمنی کے نازی رہ نما ایڈوولف ہٹلر نے بھی ایسے جرائمنہیں کیے جو اس وقت شیطان صف اسرائیلی لیڈر بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں صہیونیفلسطینیوں کے خلاف کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہہٹلرنے بھی ایسے جرائم کی جرات نہیں کی جو "عفریت” صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کیے ہیں، جسے یورپی یونین اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کیسلطنت نے بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو نے امریکہ اور مغرب کی مدد سےفلسطینی اور لبنانی عوام پر ہولناک جنگ مسلط کررکھی ہے۔
وینزویلا کے صدرنے آج اپنے بیانات میں کہا کہ ’’نیتن یاہو میں اب بھی جرات ہے کہ وہ سلامتی کونسلکے حکم پر جنوبی لبنان میں موجود امن دستوں کو واپس بلانے کے لیے اقوام متحدہ کوحکم دے رہا ہے‘‘۔
مادورو نے پچھلےبیانات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ "اسرائیل نے سید حسن نصر اللہ اور اسماعیلہنیہ کو جنگ بندی کو روکنے کے لیے شہید کیا جیونکہ وہ دونوں جنگ روکنے کے لیے کامکررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ”نیتن یاہو نے غزہ میں ہسپتالوں، سکولوں، مساجد اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پربمباری کی۔ کیا یہ جنگ ہے؟ "یہ نسل کشی ہے”۔