لبنان کے وزیرصحت فراس الابیض نے کہا ہے کہ لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم 13 ہسپتال ایسے ہیں جو گذشتہ ستمبر سےلبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مکمل یا جزوی طور پر بند ہیں۔
الابیض نے منگلکو میڈیا کے بیانات میں کہا کہ قابض اسرائیلی فوج بیروت میں وہی کچھ کررہی ہے جواس نے غزہ میں کیا، شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیںتباہ کیا جا ہے۔
انہوں نے نشاندہیکی کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں صحت کے شعبے پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔ اس جارحیتکے نتیجے میں صحت کے شعبے کے 150 کارکن شہید ہوگئے ہیں۔
لبنانی وزیر صحتنے لبنان میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید طبی اور انسانی امداد کیضرورت پر زور دیا۔
وزیر الابیض نےکہا کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جو کچھ کر رہا ہے وہ بین الاقوامی برادری کے لیےباعث ذلت ہے پوری دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ میں بین الاقوامیسطح پر ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
گذشتہ 23 ستمبرکے بعد سے اسرائیل نے لبنان پر سب سے زیادہ پرتشدد حملہ شروع کیا ہےجس کے نتیجے میںبچوں اور خواتین سمیت 2306 شہری شہید اور 10698 سے زیادہ زخمی اور 20 لاکھ بے گھر ہوئےہیں۔