چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین کیمپ میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

بدھ 16-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلیفوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینینوجوان شہید ہوگیا۔

 

مقامی میڈیا نےبتایا لہ کریم جبارین نامی نوجوان منگل کی شام جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کیفائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو رات گئے دم توڑ گیا۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے جنین کیمپ میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ اس پر گولیاںاور اینرگا گولے داغے، جس سے اندر موجود ایک نوجوان جاں شہید ہو گیا۔ قابض فوج نےاس کی نعش قبضے میں لے لی۔

 

وزارت صحت نے بتایاکہ جنرل اتھارٹی برائے شہری امور نے اسے جنین میں نوجوان کریم سمر توفیق جبارین کیشہادت کی اطلاع دی ہے۔ شہید کی عمر بیس سال تھی۔

 

منگل کی شام کومزاحمت کاروں اورقابض اسرائیلی فوج کے درمیان اس وقت مسلح جھڑپیں شروع ہوئیں جباس نے شہر اور جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور ایک مکان کا محاصرہ کیا۔

 

 

ہمارے نامہ نگارکے مطابق قابض فوج نے جنین کیمپ میں اسرائیلی اسپیشل فورس کی مدد سے کیمپ پر دھاوابول دیا۔

 

قابض فوج نے ایکمکان کا محاصرہ کرنے کے بعد اضافی فوجی نفری طلب کی۔

 

نوجوان کریم جبارینکی شہادت کے بعد سات اکتوبر 2023ء سے مغربی کنارے میں شہید  ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 756 ہو گئی ہے۔شہداءمیں 165 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6250 سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی