جمعه 13/دسامبر/2024

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام، مزید 55 فلسطینی شہید،329 زخمی

منگل 15-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف چار مزید قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 55 فلسطینی شہید اور 329 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

 

وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ’بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پرہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا‘۔

 

وزارت صحت نے بتایا ہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے اب تکغزہ میں جاری صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 42344 فلسطینی شہید اور 99013 زخمیہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی