اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے جمہوریہ نکاراگوا کی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں وحشیانہ قتل عام کیمہم کے جاری رہنے اورلبنان میں صہیونی دہشت گردی کی توسیع کے جواب میں صیہونی غاصبحکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کو سراہا ہے۔
ہفتے کے روزایک بیانمیں حماس نے کہا ہے کہ فاشسٹ صہیونی ریاست کو الگ تھلگ کرنے، اس کے رویے کو مجرمقرار دینے، اس کی بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی وسیع پیمانے پر خلافورزیوں کو بے نقاب کرنے کے راستے پر ایک جرات مندانہ قدم ہے۔
حماس نے کہا کہجب کہ ہم جمہوریہ نکاراگوا کی طرف سے اپنے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ کاز کےلیے اخلاقی اور سیاسی ذمہ داریوں کی تکمیل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز نکارا گوا نے غزہ اور لبنانمیں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بہ طور احتجاج صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقاتمنقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔