فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران قابض صہیونی فوج کی جانب سے امریکی اور مغربی مدد سے غزہ کی پٹی میں مزیدچار اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 61 فلسطینی شہید اور 231 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہجمعہ کے روز غزہ کے ہسپتالوں میں مزید 61 شہداء کے جسد خاکی لایے گئے جب کہ 231 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسسات اکتوبر سے جاری نسل کشی کی جنگ میں اب تک 42 ہزار 126 فلسطینی شہید اور 98 ہزار 117 زخمی ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونےوالے فلسطینی سڑکوں پر ہیں یا ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
قابض فوج کی طرف سے ان تک رسائی میں رکاوٹوں کی وجہ سےایمبولینس یا شہری دفاع کے عملے کی ان تک رسائی ممکن نہیں۔