جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی برادری اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرے:اسپین کا مطالبہ

ہفتہ 12-اکتوبر-2024

اسپینکے وزیراعظم پیدرو سانچز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہکی فراہمی بند کرے۔

 

روممیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سانچز نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے تناظرمیں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کو اسلحہ کی سپلائی روکے‘‘۔

 

انہوںنے مزید کہا کہ ہم بار بار عالمی برادری کی توجہ مشرق وسطیٰ بالخصوص غزہ اور لبنانکے سانحے کی طرف دلاتے ہیں۔ انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج پراسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  عالمی امن فوج کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا۔

 

سانچزنےکہا کہ اسپین نے اکتوبر2023ء سے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت بندکردی تھی۔ ہم خطے کے ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے آئےہیں کہ وہ صہیونیریاست کو اسلحہ کی فراہمی روکے۔

انہوںنے خبردارکیا کہ اگراسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی نہ روکی گئی تو پورا خطہ جنگ کیآگ میں جلنے لگے گا۔

 

خیالرہے کہ غزہ میں امریکی اور مغربی ممالک کی معاونت سے 371 روز سے جنگ جاری ہے جس میں بڑی تعداد میںشہریوں کو شہید کیا گیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا گیا ہے اور لوگوں کے گھروںکو ان کے لیے قبرستان بنا دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی