چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں جاری جارحیت کا مقصد محض ‘انروا ‘ کو ختم کرنا ہے:لازارینی

ہفتہ 12-اکتوبر-2024

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کامکرنے والے ادارے ‘انروا’ کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن کی طرفسے ‘انروا’ کے خلاف جاری مہم کے بارے میں ہے کہ لگتا ہے اب اس جنگ کا صرف ایک مقصدرہ گیا ہے کہ کسی طرح اس ادارے سے نجات پائی جائے۔

 

انہوں نے اس امر کا اظہار جمعہ کے روز کیا ہے۔ وہ ‘ انروا ‘کے خلاف اسرائیلی مسودہ قانون کے تناظر میں بات کر رہے تھے۔ جس کا مقصد ‘ انروا ‘کو دہشت گرد ادارہ قرار دے کر اس کی اسرائیل اور اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینیعلاقوں میں داخلہ روکنا ہے۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیتکے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں انروا کے مراکز کو جان بوجھ کر باربار نشانہبنایا ہے جب کہ قابض صہیونی حکومت نے فلسطین میں کام کرنے والے ’انروا‘ کا گھیراتنگ کرنے کےلیے سنگین نوعیت کے انتقامی حربے استعمال کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی