جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا گیارہ روزمیں 32 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

ہفتہ 12-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ گیارہ روزسے مختلف محاذوں پر جاری لڑائی کے دوران اس کے کم سے کم 32 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

 

اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ یکم اکتوبر سے گیارہ اکتوبر تک غزہ اور لبنان کے محاذں پر جاری لڑائی کے دورانمزاحمت کاروں کے حملوں میں کم سے کم 32 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔

 

یکم اکتوبرکو یافا میں فائرنگ کےواقعے میں سات اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

 

دو اکتوبر کو جنوبی لبنان میں جھڑپوں کےدوران ایک اسرائیلیفوجی افسرا ہلاک ہوا۔ جب کہ یکم اکتوبر کو جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ساتاسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

 

تین اکتوبر کو جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے دورانایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا۔

 

چار اکتوبر کووادی گولان کی طرف سے عراقی اسلامی مزاحمت کےڈرون حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

 

چھ اکتوبر کو بئر سبع میں چاقو کے حملے میں ایک اسرائیلیخاتون اہلکار ہلاک ہوگئی۔

 

چھ اکتوبر ہی کو غزہ میں چار ماہ قبل زخمی ہونے والا ایکاسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

 

سات اکتوبر کوجنوبی لبنان میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

 

آٹھ اکتوبر کوشمالی غزہ کے جبالیا کیمپ کے قریب جھڑپوںمیں ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوا۔

 

نو اکتوبر کوکریات شمونہ بستی میں میزائل حملے میں دواسرائیلی ہلاک ہوئے جب کہ دس اکتوبر کو جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ایکاسرائیلی فوجی ہلاک ہوا۔

 

دس اکتوبر ہی کے روز شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں تیناسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

 

گیارہ اکتوبر کو جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران ایکاسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی