جمعه 15/نوامبر/2024

وسطی بیروت میں ایک عمارت پراسرائیلی بمباری میں 18 شہری شہید

جمعہ 11-اکتوبر-2024

لبنانی وزارت صحتنے کہا ہے کہ "لبنانی دارالحکومت بیروت کے مرکز میں ایک عمارت پر قابض فوج کیبمباری میں 18شہری شہید اور 92 زخمی ہوئے ہیں”۔

 

جمعرات کی شام قابضاسرائیلی فوج کے طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں واقع راس النبعاور البسطہ محلوں پر دو حملے کیے تھے۔

 

ویڈیو کلپس میںکئی منزلوں پر مشتمل عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

لبنانی خبر رساںایجنسی نے رپورٹ کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بیروت میں راس النبع النویری کے علاقےکو نشانہ بنایا جس کے بعد ایمبولینسیں فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئیں، جب کہعلاقے کے آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے”۔

 

ترکیہ کی اناطولیہنیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ "قابض فوج کے طیاروں نے بیروت کے قلب میں واقع راس النبع اوربسطہ محلوں پر دو حملے کیے، اور ایک گنجان آباد علاقے میں ایک عمارت سے دھویں کےبادلبلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

قابض صہیونی فوجنے بین الاقوامی انتباہات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئےگذشتہ 23 ستمبر سے لبنان اور دارالحکومت بیروت کے خلاف اپنی جامع جارحیت جاری رکھیہوئی ہے۔

 

بدھ کی شام تکچھاپوں کے نتیجے میں 1323 افراد شہید اور 3698 دیگر زخمی ہوئے، جن میں خواتیناور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔2 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی