اقوام متحدہ کےبچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اعلان کیا ہے کہ غزہکی پٹی میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا دوسرا دور 14 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
رسل نے X پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی حکامکے ساتھ ویکسینیشن کے تحت آنے والے "علاقوں کے لیے انسانی مدت” کے حوالےسے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
انہوں نے اشارہ کہاکہ یونیسیف بچوں کو ان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ’وٹامن اے‘ کے سپلیمنٹسفراہم کرے گا۔ غزہ میں بچوں کے لیے حفظانصحت کے معیارات بہت خراب ہیں۔
اقوام متحدہ کےعہدیدار نے بتایا کہ غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کا دوسرا دور 14 اکتوبر سے شروعہوگا۔
انہوں نے کہا کہ”یہ ضروری ہے کہ تمام فریق ان ادوار کا احترام کریں ورنہ بچوں کو قطرے پلاناممکن نہیں ہو گا”۔
بدھ کے روز اقواممتحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے اعلان کیا تھاکہ اسرائیلی فوج نےشمالی غزہ کی پٹی میں کم از کم 400000 فلسطینیوں کا محاصرہ کیےہوئے ہے اور پولیو کے قطرے پلانے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
پچھلے ماہ 12ستمبر کو غزہ میں "پولیو ویکسینیشن مہم” کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا۔پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار(560000) سے زیادہ فلسطینی بچوں کو قطرے پلائےگئے تھے۔