جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی قیادت کوغزہ سے نکالنا اسرائیلی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: الرشق

بدھ 9-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غزہ سے جماعت یا اس کے رہنماؤں کو نکالنا اسرائیلی ریاست کا جھوٹاخواب اور فریب ہے جو پورا نہیں ہو گا”۔

 

الرشق نے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں مزید کہا کہ "حماسکے رہ نماؤں کو سوڈان بھیجنے کے بارے میں دشمن کے ایک اخبار نے جو رپورٹ شائع کیہے وہ مضحکہ خیز ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ”ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور اب ہم اسے دہراتے ہیں کہ حماس فلسطین میں موجودہے، فلسطین پر قابض دشمن سے لڑ رہی ہے۔

 

الرشق نے وضاحت کی”منطق کا تقاضا ہے کہ مجرم قابض ریاست چاہتی ہے کہ فلسطینی اپنے ملک سے نکلجائیں اور ان کی جگہ صہیونی فلسطین پر قابض ہوجائیں۔

 

پورے ایک سال سے قابضاسرائیلی فوج نےامریکہ اور یورپ کی حمایت اور مدد سے غزہ میں تباہ کن جنگ مسلطکررکھی ہے جس میں اب تک 41ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ کے خلاف قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 41965سے زیادہ شہید 97590 سے زیادہ زخمی ہوئے اور غزہ کی پٹی کی 90 فیصد آبادی بے گھرہو گئی۔

مختصر لنک:

کاپی