سه شنبه 03/دسامبر/2024

طویل تعاقب کے بعد اسرائیلی فوج نے القسام کمانڈر شہید کردیا

بدھ 9-اکتوبر-2024

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کامظاہرہکرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

 

شہید فلسطینی 37 سالہ عبدالرؤفراجح المصری کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سےتھا۔

 

المصری کواسرائیلی فوج نے گذشتہ شام طوباس کے عقبہ قصبے میں ایک مکان پر حملے کے دوران شہیدکیا۔

 

قابض فوج نےمحصور مکان کی طرف شدید فائرنگ کی اور گولے داغے۔ انہوں نے گھر پر دھاوا بولا، مصری شہید کو گولی مار کراسے شہید کردیا اور اس کے بعد اس کی لاش بھی قبضے میں لے لی۔

 

مزاحمت کاروں کیتلاش کے لیے قابض فوج کی طرف سے بھارینفری تعینات کی۔

 

شہید مصری القسامیکا ایک مجاھد تھا۔ اس نے مجاہد احمد ولیدابو عرہ کے ساتھ مل کر گذشتہ اگست میں شمالی وادی اردن میں قابض فوج کے خلاف ایکبہادرانہ آپریشن کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی