شنبه 07/دسامبر/2024

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید کئی شہری شہید اور زخمی

بدھ 9-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے مسلسل 17ویں لبنان میں اپنی زمینی اور فضائی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ خون ریزجارحیت کے نتیجے میں مزید درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

لبنان کی وزارتصحت سے وابستہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ لڑائیکے آغاز سے لے کر اب تک "اسرائیلی دشمن” کے حملون کے نتیجے میں 2119شہری شہید اور 10019 دیگر مختلف زخمیوں کے ساتھ زخمی ہوئے۔

 

بدھ کی صبح اسرائیلیجنگی طیاروں نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الکآفات کو نشانہ بنایا۔

 

قابض فوج نے جنوبیلبنان کے قصبے خیام پر 4 بار فضائی بمباری کی۔

 

لبنان کے سول ڈیفنسنے بتایا کہ مشرقی لبنان میں بعلبک کے مغرب میں واقع سعیدہ قصبے کو نشانہ بنانےوالے اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شہری زخمی ہوئے۔

 

لبنانی ذرائع کےمطابق لبنان کی وادی بیقاع پر اسرائیلیجارحیت سے شہید والوں کی تعداد 294 ہو گئی اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 

کل منگل کو قابضفوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں، نبطیہ ، بیقاع بعلبیک ، ہرمل اور کوہلبنان پر حملے کیے جن میں 36 افراد شہیداور 150 زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی