جمعه 15/نوامبر/2024

امریکی رکن کانگریس نے غزہ میں جاری جنگ فلسطینیون کی نسل کشی قرار دی

بدھ 9-اکتوبر-2024

امریکی ایواننمائندگان کے رکن کوری بُش نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت سات اکتوبر 2023ء کو غزہ پر حملے شروع کرنے کےبعد سے "نسل کشی کے مترادف المناک خواب” مسلط کر رہی ہے۔

 

ان کی یہ بات غزہمیں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کے ایک سال بعد پیر کو سماجی رابطے کیویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں سامنے آئی ہے۔

 

کوری بش نے یاددلایا کہ 7 اکتوبرسے اب تک 17 ہزار بچوں سمیت 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکےہیں اور غزہ تباہ ہو چکا ہے۔ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور خطے میں قحطاور بیماریوں کا ڈیرہ ہے۔

 

خطے میں مسلسلبمباری اور تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کوری بش نے کہاکہ "تشدد کے نتیجے میں ہونےوالی تباہی اور نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جو کوئی بھی شخص برداشت کر سکتا ہے۔ انسانیتکو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا ہے”۔

 

اس نے تشدد کوروکنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ہمیں ایک سال پہلےکارروائی کرنی چاہیے تھی اور اب بہت سے لوگوں کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے‘‘۔

 

امریکی حمایت اورمددکے ساتھ اسرائیل غزہ پر نسل کشی کی جنگ مسلطکیے ہوئے ہے جس میں اب تک 139000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں اورہزاروں لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی