پنج شنبه 12/دسامبر/2024

’طوفان الاقصیٰ‘ کی یاد امیں ردن میں عظیم الشان مظاہرہ

منگل 8-اکتوبر-2024

کل سوموار کے روزہزاروں اردنی باشندوں نے پیر کی شام دارالحکومت عمان میں اسرائیلی غاصب ریاست کےسفارت خانے کے قریب غزہ کی پٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔

 

اردن کے عوام کیبڑی تعداد نے اسلامی تحریک مزاحمت اور مزاحمتی سپورٹ فورم کی دعوت پر سات اکتوبرکو ربیعہ کے علاقے میں اسرائیلی سفارت خانے کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوئیتاکہ اسرائیل کی حمایت میں اردنی عوام کے موقف پر زور دیا جا سکے۔

 

ہزاروں اردنیباشندے عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے اطراف میں حفاظتی رکاوٹوں اور بندش کےباوجود جمع ہوئے۔

 

اس موقعے پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی ریاست کے مظالم بند کرانے اور فلسطینیوں اورلبنانی شہریوں کا قتل عام روکنے کے مطالبات درج تھے۔

 

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے عرب ممالک،مسلمان ملکوں  اور عالمی برادری کی طرف سےفلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکامی پر کڑی تنقید کانشانہ بنایا اور بعض عرب ممالک کی طرف سے اقدامات اور موقف کی مذمت کی۔

مختصر لنک:

کاپی