مقبوضہ بیتالمقدس کے شمال میں واقع قلندیہ اور کفر عقب کیمپ میں قابض اسرائیلی قابض فوج اورنوجوانوں کے درمیان تصادم کے دوران ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ اورکفر عقب کیمپوں پر قابض فوج کے دھاوے کے دوران 14 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہمکی۔ ان میں سے 12 شہری براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
ہلال اجمر نےبتایا کہ ایک نوجوان کے سر پر ربڑ کی گولی لگنے سے گہری چوٹ آئی جبکہ ایک اور بچہگر کر زخمی ہوگیا۔۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس تناظر میںقابض فورسز کی جانب سے نوجوانوں کے خلاف شروع کی گئی گرفتاری مہم صبح سے شام تکجاری رہی جس سے حراست میں لیے جانے والوں کی تعداد 22 سے زائد ہو گئی۔
عینی شاہدین نےتصدیق کی کہ قابض فوج نے صحافی اسحاق الکسبہ کو گذشتہ شام قلندیہ کیمپ پر دھاوابولتے ہوئے بری طرح زدوکوب کیا اور اس کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا۔